فلسطينی عرب سے
زمانہ اب بھی نہيں جس کے سوز سے فارغ
ميں جانتا ہوں وہ آتش ترے وجود ميں ہے
تری دوا نہ جنيوا ميں ہے ، نہ لندن ميں
فرنگ کی رگ جاں پنجہ يہود ميں ہے
سنا ہے ميں نے ، غلامی سے امتوں کی نجات
خودی کی پرورش و لذت نمود ميں ہے
زمانہ اب بھی نہيں جس کے سوز سے فارغ
ميں جانتا ہوں وہ آتش ترے وجود ميں ہے
تری دوا نہ جنيوا ميں ہے ، نہ لندن ميں
فرنگ کی رگ جاں پنجہ يہود ميں ہے
سنا ہے ميں نے ، غلامی سے امتوں کی نجات
خودی کی پرورش و لذت نمود ميں ہے
No comments:
Post a Comment