فقر کے ہيں معجزات تاج و سرير و سپاہ
فقر کے ہيں معجزات تاج و سرير و سپاہ
فقر ہے ميروں کا مير ، فقر ہے شاہوں کا شاہ
علم کا مقصود ہے پاکی عقل و خرد
فقر کا مقصود ہے عفت قلب و نگاہ
علم فقيہ و حکيم ، فقر مسيح و کليم
علم ہے جويائے راہ ، فقر ہے دانائے راہ
فقر مقام نظر ، علم مقام خبر
فقر ميں مستی ثواب ، علم ميں مستی گناہ
علم کا 'موجود' اور ، فقر کا 'موجود' اور
اشھد ان لا الہ' اشھد ان لا الہ
چڑھتی ہے جب فقر کی سان پہ تيغ خودی
ايک سپاہی کی ضرب کرتی ہے کار سپاہ
دل اگر اس خاک ميں زندہ و بيدار ہو
تيری نگہ توڑ دے آئنۂ مہروماہ
فقر کے ہيں معجزات تاج و سرير و سپاہ
فقر ہے ميروں کا مير ، فقر ہے شاہوں کا شاہ
علم کا مقصود ہے پاکی عقل و خرد
فقر کا مقصود ہے عفت قلب و نگاہ
علم فقيہ و حکيم ، فقر مسيح و کليم
علم ہے جويائے راہ ، فقر ہے دانائے راہ
فقر مقام نظر ، علم مقام خبر
فقر ميں مستی ثواب ، علم ميں مستی گناہ
علم کا 'موجود' اور ، فقر کا 'موجود' اور
اشھد ان لا الہ' اشھد ان لا الہ
چڑھتی ہے جب فقر کی سان پہ تيغ خودی
ايک سپاہی کی ضرب کرتی ہے کار سپاہ
دل اگر اس خاک ميں زندہ و بيدار ہو
تيری نگہ توڑ دے آئنۂ مہروماہ
No comments:
Post a Comment