Dr. Allama Muhammad Iqbal is the national poet of Pakistan. He was born on 9th November, 1877. This blog is about the life and poetry of Allama Iqbal. This Blog has the poerty of Iqbal in Urdu, Roman Urdu and English translation.

Tuesday, 18 September 2012

Khudi ki Shokhi o Tandi,,,

خودی کی شوخی و تندی ميں کبر و ناز نہيں


خودی کی شوخی و تندی ميں کبر و ناز نہيں
جو ناز ہو بھی تو بے لذت نياز نہيں
نگاہ عشق دل زندہ کی تلاش ميں ہے
شکار مردہ سزاوار شاہباز نہيں
مری نوا ميں نہيں ہے ادائے محبوبی
کہ بانگ صور سرافيل دل نواز نہيں
سوال مے نہ کروں ساقی فرنگ سے ميں
کہ يہ طريقہ رندان پاک باز نہيں
ہوئی نہ عام جہاں ميں کبھی حکومت عشق
سبب يہ ہے کہ محبت زمانہ ساز نہيں
اک اضطراب مسلسل ، غياب ہو کہ حضور
ميں خود کہوں تو مری داستاں دراز نہيں
اگر ہو ذوق تو خلوت ميں پڑھ زبور عجم
فغان نيم شبی بے نوائے راز نہيں

No comments:

Post a Comment