مہدی برحق
سب اپنے بنائے ہوئے زنداں ميں ہيں محبوس
خاور کے ثوابت ہوں کہ افرنگ کے سيار
پيران کليسا ہوں کہ شيخان حرم ہوں
نے جدت گفتار ہے، نے جدت کردار
ہيں اہل سياست کے وہی کہنہ خم و پيچ
شاعر اسی افلاس تخيل ميں گرفتار
دنيا کو ہے اس مہدی برحق کی ضرورت
ہو جس کی نگہ زلزلہ عالم افکار
سب اپنے بنائے ہوئے زنداں ميں ہيں محبوس
خاور کے ثوابت ہوں کہ افرنگ کے سيار
پيران کليسا ہوں کہ شيخان حرم ہوں
نے جدت گفتار ہے، نے جدت کردار
ہيں اہل سياست کے وہی کہنہ خم و پيچ
شاعر اسی افلاس تخيل ميں گرفتار
دنيا کو ہے اس مہدی برحق کی ضرورت
ہو جس کی نگہ زلزلہ عالم افکار
No comments:
Post a Comment