نصيحت
اک لرد فرنگي نے کہا اپنے پسر سے
منظر وہ طلب کر کہ تري آنکھ نہ ہو سير
بيچارے کے حق ميں ہے يہي سب سے بڑا ظلم
برے پہ اگر فاش کريں قاعدہ شير
سينے ميں رہے راز ملوکانہ تو بہتر
کرتے نہيں محکوم کو تيغوں سے کبھي زير
تعليم کے تيزاب ميں ڈال اس کي خودي کو
ہو جائے ملائم تو جدھر چاہے ، اسے پھير
تاثير ميں اکسير سے بڑھ کر ہے يہ تيزاب
سونے کا ہمالہ ہو تو مٹي کا ہے اک ڈھير
اک لرد فرنگي نے کہا اپنے پسر سے
منظر وہ طلب کر کہ تري آنکھ نہ ہو سير
بيچارے کے حق ميں ہے يہي سب سے بڑا ظلم
برے پہ اگر فاش کريں قاعدہ شير
سينے ميں رہے راز ملوکانہ تو بہتر
کرتے نہيں محکوم کو تيغوں سے کبھي زير
تعليم کے تيزاب ميں ڈال اس کي خودي کو
ہو جائے ملائم تو جدھر چاہے ، اسے پھير
تاثير ميں اکسير سے بڑھ کر ہے يہ تيزاب
سونے کا ہمالہ ہو تو مٹي کا ہے اک ڈھير
No comments:
Post a Comment