گدائی
مے کدے ميں ايک دن اک رند زيرک نے کہا
ہے ہمارے شہر کا والی گدائے بے حيا
تاج پہنايا ہے کس کی بے کلاہی نے اسے
کس کی عريانی نے بخشی ہے اسے زريں قبا
اس کے آب لالہ گوں کی خون دہقاں سے کشيد
تيرے ميرے کھيت کی مٹی ہے اس کی کيميا
اس کے نعمت خانے کی ہر چيز ہے مانگی ہوئی
دينے والا کون ہے ، مرد غريب و بے نوا
مانگنے والا گدا ہے ، صدقہ مانگے يا خراج
کوئی مانے يا نہ مانے ، ميرو سلطاں سب گدا
ماخوذ از انوری
مے کدے ميں ايک دن اک رند زيرک نے کہا
ہے ہمارے شہر کا والی گدائے بے حيا
تاج پہنايا ہے کس کی بے کلاہی نے اسے
کس کی عريانی نے بخشی ہے اسے زريں قبا
اس کے آب لالہ گوں کی خون دہقاں سے کشيد
تيرے ميرے کھيت کی مٹی ہے اس کی کيميا
اس کے نعمت خانے کی ہر چيز ہے مانگی ہوئی
دينے والا کون ہے ، مرد غريب و بے نوا
مانگنے والا گدا ہے ، صدقہ مانگے يا خراج
کوئی مانے يا نہ مانے ، ميرو سلطاں سب گدا
ماخوذ از انوری
No comments:
Post a Comment