قيد خانے ميں معتمدکی فرياد
معتمد اشبيليہ کا بادشاہ اور عربی شاعر تھا -ہسپانيہ کے ايک
معتمد حکمران نے اس کو شکست دے کر قيد ميں ڈال ديا تھا
ايسٹ کی نظميں انگريزی ميں ترجمہ ہوکر '' وزڈم آف دی -
سيريز'' ميں شائع ہو چکی ہيں
اک فغان بے شرر سينے ميں باقی رہ گئی
سوز بھی رخصت ہوا ، جاتی رہی تاثير بھی
مرد حر زنداں ميں ہے بے نيزہ و شمشير آج
ميں پشيماں ہوں ، پشيماں ہے مری تدبير بھی
خود بخود زنجير کی جانب کھنچا جاتا ہے دل
تھی اسی فولاد سے شايد مری شمشير بھی
جو مری تيغ دو دم تھی ، اب مری زنجير ہے
شوخ و بے پروا ہے کتنا خالق تقدير بھی

No comments:
Post a Comment