آزادی نسواں
اس بحث کا کچھ فيصلہ ميں کر نہيں سکتا
گو خوب سمجھتا ہوں کہ يہ زہر ہے ، وہ قند
کيا فائدہ ، کچھ کہہ کے بنوں اور بھي معتوب
پہلے ہي خفا مجھ سے ہيں تہذيب کے فرزند
اس راز کو عورت کي بصيرت ہي کرے فاش
مجبور ہيں ، معذور ہيں ، مردان خرد مند
کيا چيز ہے آرائش و قيمت ميں زيادہ
آزادي نسواں کہ زمرد کا گلوبند
اس بحث کا کچھ فيصلہ ميں کر نہيں سکتا
گو خوب سمجھتا ہوں کہ يہ زہر ہے ، وہ قند
کيا فائدہ ، کچھ کہہ کے بنوں اور بھي معتوب
پہلے ہي خفا مجھ سے ہيں تہذيب کے فرزند
اس راز کو عورت کي بصيرت ہي کرے فاش
مجبور ہيں ، معذور ہيں ، مردان خرد مند
کيا چيز ہے آرائش و قيمت ميں زيادہ
آزادي نسواں کہ زمرد کا گلوبند
No comments:
Post a Comment