فطرت نے نہ بخشا مجھے انديشہ چالاک
فطرت نے نہ بخشا مجھے انديشہ چالاک
رکھتی ہے مگر طاقت پرواز مری خاک
وہ خاک کہ ہے جس کا جنوں صيقل ادراک
وہ خاک کہ جبريل کی ہے جس سے قبا چاک
وہ خاک کہ پروائے نشيمن نہيں رکھتی
چنتی نہيں پہنائے چمن سے خس و خاشاک
اس خاک کو اللہ نے بخشے ہيں وہ آنسو
کرتی ہے چمک جن کی ستاروں کو عرق ناک
فطرت نے نہ بخشا مجھے انديشہ چالاک
رکھتی ہے مگر طاقت پرواز مری خاک
وہ خاک کہ ہے جس کا جنوں صيقل ادراک
وہ خاک کہ جبريل کی ہے جس سے قبا چاک
وہ خاک کہ پروائے نشيمن نہيں رکھتی
چنتی نہيں پہنائے چمن سے خس و خاشاک
اس خاک کو اللہ نے بخشے ہيں وہ آنسو
کرتی ہے چمک جن کی ستاروں کو عرق ناک
No comments:
Post a Comment