کريں گے اہل نظر تازہ بستياں آباد
کريں گے اہل نظر تازہ بستياں آباد
مری نگاہ نہيں سوئے کوفہ و بغداد
يہ مدرسہ ، يہ جواں ، يہ سرور و رعنائی
انھی کے دم سے ہے ميخانہ فرنگ آباد
نہ فلسفی سے ، نہ ملا سے ہے غرض مجھ کو
يہ دل کی موت ، وہ انديشہ و نظر کا فساد
فقيہ شہر کی تحقير! کيا مجال مری
مگر يہ بات کہ ميں ڈھونڈتا ہوں دل کی کشاد
خريد سکتے ہيں دنيا ميں عشرت پرويز
خدا کی دين ہے سرمايہ غم فرہاد
کيے ہيں فاش رموز قلندری ميں نے
کہ فکر مدرسہ و خانقاہ ہو آزاد
رشی کے فاقوں سے ٹوٹا نہ برہمن کا طلسم
عصا نہ ہو تو کليمی ہے کار بے بنياد
کريں گے اہل نظر تازہ بستياں آباد
مری نگاہ نہيں سوئے کوفہ و بغداد
يہ مدرسہ ، يہ جواں ، يہ سرور و رعنائی
انھی کے دم سے ہے ميخانہ فرنگ آباد
نہ فلسفی سے ، نہ ملا سے ہے غرض مجھ کو
يہ دل کی موت ، وہ انديشہ و نظر کا فساد
فقيہ شہر کی تحقير! کيا مجال مری
مگر يہ بات کہ ميں ڈھونڈتا ہوں دل کی کشاد
خريد سکتے ہيں دنيا ميں عشرت پرويز
خدا کی دين ہے سرمايہ غم فرہاد
کيے ہيں فاش رموز قلندری ميں نے
کہ فکر مدرسہ و خانقاہ ہو آزاد
رشی کے فاقوں سے ٹوٹا نہ برہمن کا طلسم
عصا نہ ہو تو کليمی ہے کار بے بنياد
No comments:
Post a Comment