ابوالعلامعری
کہتے ہيں کبھي گوشت نہ کھاتا تھا معري
پھل پھول پہ کرتا تھا ہميشہ گزر اوقات
اک دوست نے بھونا ہوا تيتر اسے بھيجا
شايد کہ وہ شاطر اسي ترکيب سے ہو مات
يہ خوان تر و تازہ معري نے جو ديکھا
کہنے لگا وہ صاحب غفران و لزومات
اے مرغک بيچارہ! ذرا يہ تو بتا تو
تيرا وہ گنہ کيا تھا يہ ہے جس کي مکافات؟
افسوس ، صد افسوس کہ شاہيں نہ بنا تو
ديکھے نہ تري آنکھ نے فطرت کے اشارات
تقدير کے قاضي کا يہ فتوي ہے ازل سے
ہے جرم ضعيفي کي سزا مرگ مفاجات
--------------------------------
، عفران- رسالتہ الغفرانمعري کي ايک مشہور کتاب کا نام ہے
- لزوماتاس کے قصائد کا مجموعہ ہے
کہتے ہيں کبھي گوشت نہ کھاتا تھا معري
پھل پھول پہ کرتا تھا ہميشہ گزر اوقات
اک دوست نے بھونا ہوا تيتر اسے بھيجا
شايد کہ وہ شاطر اسي ترکيب سے ہو مات
يہ خوان تر و تازہ معري نے جو ديکھا
کہنے لگا وہ صاحب غفران و لزومات
اے مرغک بيچارہ! ذرا يہ تو بتا تو
تيرا وہ گنہ کيا تھا يہ ہے جس کي مکافات؟
افسوس ، صد افسوس کہ شاہيں نہ بنا تو
ديکھے نہ تري آنکھ نے فطرت کے اشارات
تقدير کے قاضي کا يہ فتوي ہے ازل سے
ہے جرم ضعيفي کي سزا مرگ مفاجات
--------------------------------
، عفران- رسالتہ الغفرانمعري کي ايک مشہور کتاب کا نام ہے
- لزوماتاس کے قصائد کا مجموعہ ہے
1 comment:
Great work. Thanks
Post a Comment